سید ناصر حسن شاہ کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اہم اجلاس

غیر قانونی تعمیرات سیل اور ڈیمالش کی جائیں اور غیر قانونی تعمیرات کی سیل توڑنے والوں کے خلاف پرچہ درج کیا جائے،وزیر بلدیات سندھ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:34

سید ناصر حسن شاہ کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اہم اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسن شاہ کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اہم اجلاس ۔اس موقع پر محکمہ بلدیات، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، واٹر بورڈ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات سیل اور ڈیمالش کی جائیں اور غیر قانونی تعمیرات کی سیل توڑنے والوں کے خلاف پرچہ درج کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات پر سخت کارروائی کی جائے ، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ ملوث عملے کے نام بھی ایف آئی آر میں درج کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ غیر قا نونی بلڈنگ کو ہر صورت اور بلا تاخیر گرایا جائے اور اس مقصد کے لئے ضروری عملہ لیا جا ئے ،غیر قانونی تعمیرات کی سیل کو توڑنے اور ٹیمپر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،صوبائی وزیر بلدیا ت نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو متعلقہ افسرذمہ دار ہوگا ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران،، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں،غیر قانونی عمارات پر قبضہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،انہوںنے کہاکہ ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری کارروائی کو پورے شہر پر محیط کیا جائے، سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد خواہ کوئی بھی ہوں قانون کی گرفت میں لائے جائیں گے،انہوںنے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کی خود نگرانی کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں