کیان لیگ نے روپے کی قدر 60 فیصد کم کرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کیلئے کہا تھا ، مفتاح اسماعیل

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:50

کیان لیگ نے روپے کی قدر 60 فیصد کم کرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کیلئے کہا تھا ، مفتاح اسماعیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ کیان لیگ نے روپے کی قدر 60 فیصد کم کرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھانے کے لئے کہا تھا ، کیا وزرا کو علم نہیں کہ بجلی کے کارخانوں میں سے 2 وفاق اور ایک پنجاب حکومت کی ملکیت ہی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کرپشن، نااہلی اور نالائقی ماضی کی حکومت پر ڈال کر حقائق چھپا نہیں سکتی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھیکی، بلوکی، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کا کرایہ حکومت کو جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، ن لیگ کے دور میں چینی اور گندم وافر تھی، اس لئے برآمد بھی ہو رہی تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں تو ملک فوڈ سیکیورٹی کے خطرات سے دوچار ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں