حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائیگی،سعید غنی کا دعویٰ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:52

حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائیگی،سعید غنی کا دعویٰ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت پٹرول کی قیمتیں 250 سی300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی، حکومت ڈالرکی قیمت بھی 250 پر لیکر جائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک پرمسلط کی گئی حکومت کی سزاعوام اٹھا رہی ہے۔ یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140ڈالرفی بیرل سے اوپرگئیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔سعید غنی نے کہاکہ بدقسمتی سیکراچی کی پہچان اسکی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہرکی پہچان دہشتگردی بن گئی، اب شہر قائد میں امن وامان قائم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments