تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے

کلفٹن، کورنگی، ملیر، فیصل کنٹونمنٹ بورڈز کی بیشتر مخصوص نشستوں کیلئے حکمراں جماعت کوئی امیدوار نامزد نہ کر سکی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:52

تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2021ء) تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے، کلفٹن، کورنگی، ملیر، فیصل کنٹونمنٹ بورڈز کی بیشتر مخصوص نشستوں کیلئے حکمراں جماعت کوئی امیدوار نامزد نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے چھبیس اکتوبر کو دوسرے مرحلے کیلئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار نہ مل سکے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈز کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی مخصوص نشست پرمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے امیدوارایلسن بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

کورنگی کریک کی دو مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں مقابلہ ہوگا۔ ملیربورڈ کی دو نشستوں کیلئے بھی ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مدمقابل ہیں، کورنگی اور ملیر کینٹ بورڈ میں پی ٹی آئی امیدوار موجود نہیں۔

فیصل بورڈ کی دو مخصوص نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی مدمقابل ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں۔ اس نشست پر جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں خواتین اور نوجوانوں کی نشست پر پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی،پی ٹی آئی اور آزاد امیدوارمیدان میں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں