سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے ، 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور246 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11592 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں308 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا2.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7529 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 6220639 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور464569 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 246 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد446184 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 10856مریض زیر علاج ہیں جن میں سی10574 گھروں میں ،28 آئسولیشن سینٹرز میں اور254 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 248 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 308 نئے کیسز میں سی44 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 14، کورنگی 12،ضلع جنوبی 7، ضلع وسطی 9 اور ملیر میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد41،سانگھڑ 37، قمبر 29، جامشورو 20، دادو اور ٹنڈو الہ یار 18۔

18،سجاول 16، شہید بے نظیر آباد اور تھرپارکر 14۔ 14، بدین11،شکارپور 10، میرپورخاص ، عمر کوٹ اور سکھر 7۔ 7، لاڑکانہ 5، گھوٹکی اور جیکب آباد میں سے 4۔ 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments