2013ء میں ن لیگ کے دور اقتدار میں کراچی آپریشن کو اسلام آباد سے مکمل حمایت ملی

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی آپریشن سے متعلق اہم انکشاف کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اکتوبر 2021 11:06

2013ء میں ن لیگ کے دور اقتدار میں کراچی آپریشن کو اسلام آباد سے مکمل حمایت ملی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2021ء) : ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی آپریشن سے متعلق اہم انکشاف کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ 2013ء میں ن لیگ کے دور اقتدار میں کراچی آپریشن کو اسلام آباد سے مکمل حمایت ملی۔ لندن میں نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ساتھ نشست میں ڈاکٹر عشرت العباد نے کئی بڑے انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں ن لیگ کے دور اقتدار میں کراچی آپریشن کو اسلام آباد سے مکمل حمایت ملی۔ اُن کا کہنا ہے کہ میں نے نواز شریف سے کہا تھا کہ آپ صرف پنجاب کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرے دلائل سن کر نواز شریف قائل ہوئے اور انہوں نے گرین لائن، ایم 9 موٹر وے اور ملیر ایکسپریس کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ لندن میں گھر ہونے کے باوجود ذہنی سکون کی خاطر دبئی میں رہنے کو ترجیح دی۔

بہت کچھ حاصل کرنے والی پارٹی نے خود کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اثاثہ سمجھی جانے والی جماعت پالیسی سازوں کی نظر میں بوجھ بن گئی۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کراچی کی سیاست میں واپسی کیلئے پر تولنے لگے۔ ذرائع کے مطابق شہر کی مقتدر سیاسی حلقوں کے ڈاکٹر عشرت العباد سے شہر کی سیاست میں واپسی کے لیے رابطے ہوئے ہیں۔ متوسط طبقے کی نمائندگی کرنے والی جماعت کو چند انتہا پسند خیالات والوں نے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عشرت العباد نے سیاست میں واپسی کے لیے کی جانے والی پیشکش اور یقین دہانی کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں