کوئٹہ سے کراچی آنے والی کاروں میں چرس چھپا کر لائی جاتی ہے،کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے

سچل تھانے کی حدود سے گرفتار منشیات فروش عرفان نے اہم انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اکتوبر 2021 13:04

کوئٹہ سے کراچی آنے والی کاروں میں چرس چھپا کر لائی جاتی ہے،کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2021ء) : ملک بھر میں دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کا گھناؤنا جُرم بھی عروج پر ہے یہاں تک کہ تعلیمی اداروں میں بھی طلبا و طالبات منشیات کا استعمال کرتے ہیں ۔ شہر قائد سے گرفتار ایک منشیات فروش نے منشیات کی اسمگلنگ اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے سے متعلق اہم انکشافات کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل تھانے کی حدود سے گرفتار منشیات فروش عرفان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے ویڈیو بیان دیا۔

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم عرفان نے بتایا کہ میں خادم گوٹھ کارہائشی ہوں اوررکشہ چلاتا ہوں، معمار گوٹھ میں منشیات فروش نے پیسے کا لالچ دے کر گروہ میں شامل کیا۔ ملزم عرفان نے بتایا کہ اس گروہ نےکوئٹہ پشین اورکراچی میں مکینک ملازم رکھے ہوئے ہیں، مجھے کوئٹہ سے کراچی آنے والے کاریں ڈی اسمبل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، مجھے فی گاڑی ڈی اسمبل کرنے کے 25 ہزارروپے تک ملتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزم عرفان کا کہنا ہے کہ میں دو گھنٹے میں پوری گاڑی کھول کرواپس اسمبل کردیتا ہوں، کوئٹہ پشین سے خضدار تک ایک گاڑی تمام چوکیاں کراس کرواتی ہے، ملزم عرفان نے انکشاف کیا کہ اس گاڑی میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے، گاڑیاں ناردرن بائی پاس کے گودام میں لائی جاتی ہیں۔ ملزم عرفان نے انکشاف کیا کہ گودام سے پہلے فیملی کو اُتار دیا جاتا ہے، جس کے بعد گودام میں لا کر اس گاڑی میں چھپائی گئی من چرس کو باہر نکالا جاتا ہے ۔ چرس نکالنے کے بعد منشیات کے پیکٹ لینے مختلف پارٹیاں آتی ہیں۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز پولیس کارروائی کے دوران کارسے ڈیڑھ کروڑمالیت کی7 من چرس برآمدکی تھی ، منشیات کوئٹہ سے کراچی تک مختلف کاروں میں کیسے اسمگل جاتی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں