انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافہ‘173روپے کے ساتھ بلندترین سطح تک پہنچ گیا

ایک روپیہ 82پیسے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں روپیہ کم ترین جبکہ ڈالربلندترین سطح پر ہے‘مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال برقرار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 اکتوبر 2021 13:10

انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافہ‘173روپے کے ساتھ بلندترین سطح تک پہنچ گیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اکتوبر ۔2021 ) انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں ایک روپیہ 82 پیسے اضافے سے ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے173روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے. پیرکے روزمارکیٹ میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 82 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 173 روپ ہو گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے.

گزشتہ ہفتے جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.

(جاری ہے)

18 روپے پر بند ہوا تھا آج کاروبارکے آغازسے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی تھی. اس سے قبل 26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے اور ڈالر کی مسلسل مانگ سے روپے کی قدر متاثر ہوئی پاکستان کی معیشت عالمی مہنگائی اور افغانستان کی صورتحال کے باعث بھی مسلسل دباﺅکا شکار ہے. یادرہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فنچ نے ستمبرکے اختتام پر پیش گوئی کی تھی کہ 2022 میں ڈالر کی قیمت 180 روپے تک پہنچ جائے گی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فنچ نے اس سے قبل 2022 کے لیے ڈالر کی قیمت کا تخمینہ 165 روپے لگایا تھا.

26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا. اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ کے متوقع خسارے کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے جبکہ 2022 کے اپنے تخمینوں میں فِچ ریٹنگز نے 165 روپے کی سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کی توقع پیش کی تھی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں