زار سے زائد ہندو ملازمین کو دیوالی کے تہوار سے قبل ماہ اکتوبر کی تنخواہ 26 اکتوبر تک ادا کی جائے،سجن یونین

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ ہندو قوم اپنا مذہبی تہوار دیوالی دنیا بھر میں 4 نومبر کو مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کے کیے گئے معاہدے اور حکومت سندھ کی جانب سے طے شدہ فنانس رول کے تحت مسلم، مسیحی اور ہندو اسٹاف کو ان کے دو دو مذہبی تہواروں سے قبل تنخواہیں ادا کرکے انہیں اپنے اہل و عیال و خاندان کے ہمراہ تہوار منانے کی سہولت دی جاتی ہے اب جبکہ 4 نومبر کو دیوالی کا تہوار منایا جارہا ہے تو اس موقع پر کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ایم سی، ڈی ایم سیز، سولڈ ویسٹ، واٹر بورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایس بی سی اے میں کام کرنے والے 10 ہزار سے زائد ہندو ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہ یکم نومبر کے بجائے 26 اکتوبر تک ادا کردی جائے تاکہ وہ اپنا تہوار دیوالی منانے کی تیاریاں کرسکیں۔

سید ذوالفقار شاہ نے دسہرہ کے تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین سے ملاقات کرکے انہیں تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیوالی سے قبل انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں