جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی نے بلدیہ غربی کی حدود میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایڈمنسٹریٹر نے مذید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد کے اطراف اور مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی محافل کے مقامات پر سولڈ ویسٹ کے اشتراک سے خصوصی صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے گئے ہیںجبکہ جلوس کی گذرگاہوںپرروشنی کے انتظامات، گڑھوں کی بھرائی ،تجاوزات کا خاتمہ اور دیگر ضروری نوعیت کے امور بھی منتظمین کی مشاورت سے مکمل کرلئے گئے ہیں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملے نے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کی سربراہی میں جس طرح جشن عید میلادالنبی کے انتظامات کی تکمیل کیلئے شب وروز جدوجہد کرکے عوام کوبہترین سہولیات کی فراہمی کا مشن مکمل کیا اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ایڈمنسٹریٹر نے بلدیہ غربی میں دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی میں مصروف اداروں کے افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ باہمی اشتراک عمل سے ہی عوام کو ریلیف حاصل ہو سکتا ہیجبکہ علماء کرام اور جلوس کمیٹی کے ممبران نے بھی انتظامات کی بروقت تکمیل پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں