صفائی ستھرائی کے کام کو آخر وقت تک جاری رکھا جائے ،ایڈمنسٹریٹر کیماڑی

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وجہ تخلیق کائنات آقائے نامدار حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جشن ولادت کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی اقبال احمد میرانی اور میونسپل کمشنر کیماڑی آفاق سعید نے تمام افسران کو طلب کیا اور ان سے کارکردگی کے حوالے سیرپورٹ طلب کی۔ محکمہ سینٹشن کو خصوصی ھدایت جاری کی آپ ماتحتوں سے سختی سے کام لیں اور صفائی ستھرائی کے کام کو آخر وقت تک جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کو فوری حل کریں۔

محکمہ میکینکل و الیکٹریکل کے کام کو سراھا کے آپ نے تینوں زون بلدیہ۔سائٹ اور کیماڑی کی عمارتوں کو نھایت خوبصورتی سے برقی قمقموں اور جھالروں سے سجایا۔ ڈسٹرکٹ کی مساجد کے اطراف میں اور طے شدہ جلوس کے راستے میں لائیٹنگ کا معقول انتیظام کیا۔

(جاری ہے)

جسکے لئے ایس۔ای فھیم پنھار اور ایگزیکٹیو انجنئیر انوپ کمار ستائیش کے لائق ہیں۔ محکمہ بی اینڈ آر کے کاموں کے حوالے سے سڑ کوں کی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید کے بعد ھدایت جاری کی کہ تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم جہاں جہاں شیڈول کے مطابق گزرینگے وھاں کی رہ گزر کو ھموار کی جائے۔

اس پر سپرٹینڈنٹ انجنئیر نوید احمد عباسی نے سڑکوں کی تعمیر۔استرکاری اور گڑھوں کی بھرائی کے حوالے سے حوصلہ افزا بریفنگ دی اور جہاں کہیں سیوریج کی لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں اسکی مرمت کی۔ میٹنگ کے آخر میں ایڈمنسٹریٹر اقبال احمد میرانی اور میونسپل کمشنر آفاق سعید نے افسران کو ھدایت جاری کی کہ کل بلدیہ زون میں مہاجر کیمپ ساڑھے چار نمبر پر ھمارا مرکزی کیمپ لگایا جائیگا وھاں ٹھنڈے مشروبات سے شرکاء جلوس کی تواضع کیجائیگی اور جھنڈیاں تقسیم کی جائیگی۔ انشااللہ ھم تمام کل جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں عوام کے ساتھ ھونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں