سانحہ مہران ٹان فیکٹری کیس: 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) عدالت نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، محفوظ فیصلہ 22اکتوبر کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹان فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے کہا آگ غفلت کی وجہ سیلگی اور غفلت کا آغاز گھر کو فیکٹری کیلئے کرایے پر دینے سے شروع ہوا۔

عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چالان میں ملزمان کے نام کے بجائے عہدے کیوں لکھے، آپ نیکیالیکٹرک کے جنرل منیجر کانام کیوں نہیں لکھا،آپ نیہیڈآف نیوکنکشن کیالیکٹرک کابھی نام نہیں لکھا۔فیکٹری مالک کیوکیل نے 9متاثرین کیراضی نامے جمع کرادیے اور کہا 9 لوگوں نے ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی رضامندی کی قانونی کیاحیثیت ہے، ہرجرم اسٹیٹ کیخلاف ہوتاہے،اسٹیٹ خودمدعی ہے تو وکیل نے کہا ملزمان کی درخواست ضمانت پرمتاثرین کوکوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 22اکتوبر کو سنایا جائے گا، کیس میں فیکٹری مالک، منیجر سمیت 6 ملزمان جیل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں