سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 19 اکتوبر 2021 04:10

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 اکتوبر2021ء) سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، پاکستان میں سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی- تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1767 ڈالر پر آگئی، اس کے برعکس پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 623 روپے کردی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں