اندرون ملک پروازوں کی منسوخی ،سی اے اے کا پی آئی اے اور3نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:09

اندرون ملک پروازوں کی منسوخی ،سی اے اے کا پی آئی اے اور3نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)نے اندرونِ ملک پروازیں اچانک منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی ای)اور 3 نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی سے متعلق مسافروں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جن پر کارروائی کرتے ہوئے یکم سے 18 اکتوبر تک 383 ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

سی اے اے کے مطابق آپریشنل وجوہات اور دیگر بہانوں سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے طیارے استعمال ہوئے، تکنیکی وجوہات پر ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کی اجازت طلب کی جائے، انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ایئر لائن آپریٹرز حلف نامہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

سی اے اے حکام نے کہاکہ شیڈول ڈومیسٹک پروازیں پابندی کے ساتھ چلائی جائیں، ایئر لائنز عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے میں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ پرواز کی منسوخی پرایئر لائن اپنی یا دوسری ایئرلائن پر مسافر کو منزل تک پہنچائے۔ مسافر مطلوبہ سہولت نہیں لینا چاہتا تو ائیرلائن کو ٹکٹ 100 فیصد واپس کرنا ہوگا۔حکام نے کہا ہے کہ لوڈ کی کمی کے باعث پروازوں کی منسوخی کم سے کم کی جائے۔ پروازوں کی منسوخی کم نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسافروں کی کمی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی جاتی ہیں۔ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پروازوں کی منسوخی کے پیش نظر ائیرلائن مسافروں کی سہولت کے تحت اقدامات کرے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں