ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار200 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار767 روپے مقرر کردی گئی۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اکتوبر 2021 19:12

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  2500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار767 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئی قیمتوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں 71 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 173 روپے 48 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دو روز قبل ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے پر آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 172.78 پر پہنچ گیا۔ مزید برآں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فاضل رہنے والا کرنٹ اکاؤنٹ بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے شدید خسارے کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافی رہنے والا کرنٹ اکاؤنٹ بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے شدید خسارے کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ 

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں