کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، درخواست نیپراکو دے دی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:02

کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، درخواست نیپراکو دے دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔کراچی الیکٹرک نے اپنے صارفین کے لیے بھی بجلی تین روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔ فیصلہ تین نومبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے نرخ ستمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا، اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کے لیے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں