مہنگائی میں اضافہ ملکی نہیں عالمی مسئلہ ہے،صائمہ ندیم

دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور مہنگائی پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے بالترتیب 6.8 اور 10.3 فیصد کیا، خوردنی تیل کی قیمتوں میں چند روز کے اندر 45 سے 50 روپے فی لٹر کمی کریں گے۔

مہنگائی میں حالیہ اضافہ صرف پاکستان کا نہیں عالمی مسئلہ ہے، دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور مہنگائی پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں۔ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں 48 فیصد جبکہ پاکستان میں 38 فیصد اضافہ ہوا، مقامی منڈی میں چینی کی قیمت میں 15 فیصد اور عالمی سطح پر 53 فیصد اضافہ ہوا۔ہم نے ا سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی، ہم نے توانائی، ایکسپورٹ انڈسٹری، ادویات بنانے والی کمپنیاں اور دیگر سیکٹرز کھول دیئے تھے۔

(جاری ہے)

ہم نے توانائی، گیس، ریفائنری، فرٹیلائزر پلانٹس، برآمدی صنعت، کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی اور ادویہ سازی کی صنعتیں کھول دیں ایم این اے صائمہ ندیم۔ رواں سال گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، گنے کی پیداوار کابھی اس سال ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ جذباتی بات چیت نہیں تھی، ہم نے اپنے ایکشن لئے تھے۔حکومت نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں