سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ

خواہش ہے کہ اورنج لائن بھی جلد مکمل ہو لیکن خدشہ ہے وہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکے،عمران اسماعیل

جمعرات 21 اکتوبر 2021 18:10

سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، خواہش ہے کہ اورنج لائن بھی جلد مکمل ہو لیکن خدشہ ہے وہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکے، اورنج لائن کے حوالے سے وزیراعلی سندھ سے بات کروں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ذخائر کم ہورہے ہیں، سردیوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ وقتی تکلیف ہے کیونکہ گیس کے شپمنٹس آرہے ہیں اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کہ غریب طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، ریلیف پالیسی بنائی جارہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے صحت کارڈ صوبے کے شہریوں کو نہیں ملا، ٹارگٹڈ سبسڈی کارڈ سندھ میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments