حکومت نے عوام کو دیوار سے نہیں لگایا بلکہ زندہ چنوادیا ہے ،ڈاکٹرفاروق ستار

تین سالوں میں کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی پی ٹی آئی حکومت غلط پالیسیاں تسلیم کرے اور عوام سے معافی مانگے،پریس کانفرنس

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:43

حکومت نے عوام کو دیوار سے نہیں لگایا بلکہ زندہ چنوادیا ہے ،ڈاکٹرفاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دیوار سے نہیں لگایا بلکہ زندہ چنوادیا ہے ۔تین سالوں میں کسی بھی شعبے میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ۔قومی سطح پر قیادت اور اہلیت کا دیوالیہ پن ہے۔پی ٹی آئی حکومت غلط پالیسیاں تسلیم کرے اور عوام سے معافی مانگے۔

وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ڈاکٹرفارق ستار نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری جڑوا بہنیں ہیں۔مہنگائی کے پچھلے سارے ریکارڈز تبدیلی کے دعویداروں نے توڑ دیئے ہیں ۔اس وقت ملک میں غربت عروج پر ہے۔عوام کو دیوار سے لگایا نہیں زندہ چنوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہر طرف بے یقینی کا دور ہے۔

تحریک انصاف کا طرز حکومت مناسب نہیں ہے ۔تین سالوں میں کسی بھی شعبے میں کوئی بہتری نہیں آئی جوحکومت کی مکمل ناکامی ہے۔غلط پالیسیاں لے کر تحریک انصاف خام خیالی میں ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے گی۔تین سالوں میں ہر اشیا کی قیمت سو سے دو سو فیصد بڑھی ہے۔ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔تحریک انصاف نے جو تیسرا بجٹ پاس کیا تب سے اب تک پچاس فیصد مہنگائی بڑھی ہے۔

تنخواہوں میں اضافے کا اعلان ہو رہا ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہے۔صوبائی حکومت کی لاک ڈاؤن پالیسی نے مزید تباہی مچائی ہے ۔پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین ماہ کے دوران پچیس فیصد اضافہ ہواہے۔پہلے موٹر سائیکل اور اب پیٹرول چوری ہو رہا ہے۔آٹا مہنگا روٹی مہنگی سب کچھ مہنگا ہے۔انہوںنے کہا کہ قومی سطح پر محسوس ہورہا ہے کہ اپوزیشن متحد اور منظم نہیں ہے ۔قومی سیاست ذمہ داری اور پختگی سے آتی ہے ۔قومی سطح پر قیادت اور اہلیت کا دیوالیہ پن ہے۔وفاقی حکومت غلط پالیسیاں تسلیم کرے اور عوام سے معافی مانگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں