کراچی کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرونگا، بلاول بھٹوزرداری

کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے،ایڈمنسٹریٹرکراچی کو ہدایت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا،کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے جمعرات کو بلاول ہائوس میں ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈمنسٹریٹرکراچی نے انہیں کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے دوران بریفنگ ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے کہا کہ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بطور خاص ہدایت کی کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں