ایف آئی اے سندھ کی کارروائیاں؛ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:15

ایف آئی اے سندھ کی کارروائیاں؛ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ایف آئی اے سائبر کرائم زون سندھ کی سکھر اور کراچی میں کارروائیاں، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلی کارروائی میں سکھراور لاڑکانہ سے قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین، فراز شیخ کو گرفتار کیا گیا، ملزمان چائلڈ پورنو گرافی پر مبنی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔دوسری کارروائی میں کراچی سے سید آدرش بخاری اور ا س کی بہن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے نابالغ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر شادی کے دوران اسکی فحش ویڈیوز بنائیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں