کرپشن بے نقاب کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مجھے بدتمیز کہتے ہیں ،حلیم عادل شیخ

میرے حلقے میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا، پولیس وزا کے ساتھ لگی ہوئی ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:39

کرپشن بے نقاب کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مجھے بدتمیز کہتے ہیں ،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ اپوزیشن لیڈر کو بدتمیز کہتے ہیں میں انکی کرپشن بے نقاب کرتا ہوں اس لئے بدتمیز ہوں۔ مراد علی شاہ کل گھٹیا زبان استعمال کی اس کی مزمت کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم پی اے فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی رہنما کیو حاکم، ارسلان خالد، دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا گورنر ہائوس میں سرکار دو عالم ؐ کی شان میں گورنر ہاس کراچی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر عشرہ رحمت العالمین ؐکے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریاست مدینہ اور خاتم النبین ؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس روح پرور محفل میں پورے سندھ سے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما کرام اور مشائخ عظام اور عاشقان رسولؐ نے بڑی تعداد میں شرکت اور سیر حاصل گفتگو فرما کر اتحاد بین المسلمین کی شاندار مثال قائم کی جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا میں دل کی گہرائیوں سے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکر گذار ہوں جو دور دراز کا سفر طے کر کے اس پرنور محفل میں جلوہ افروز ہوئے۔ بلاشبہ ان کی سرپرستی ہمارے لئے باعث تقویت ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعلی سندھ اپوزیشن لیڈر کو بدتمیز کہتے ہیں میں انکی کرپشن بے نقاب کرتا ہوں اس لئے بدتمیز ہوں۔ مراد علی شاہ کل گھٹیا زبان استعمال کی اس کی مزمت کرتا ہوں۔

مراد علی شاہ کو بتانا چاہتا ہوں گدھ اور گیدھ میں کیا فرق ہے۔ سندھ کو پیپلزپارٹی کے گدھوں نے نوچ نوچ کر تبا کیا ہے۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ا ہوا تھا کوئی شاہراہ بند نہیں کی جائیں گے جوایسا کرے گا مقدمہ درج ہوگا آج سے پچیس روز قبل پیپلزپارٹی نے حیدرآباد کراچی مین شاہرا ہ پردھرنا دیکر پانچ گھنٹے سے زائد کے لئے بند کی کوئی کیس نہیں بنایا گیا۔

گزشتہ روز دائود چورنگی بند کی گئی مراد علی شاہ نے سربراہی کی لیکن ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا میرے خلاف شاہراہ بند کرنے پر مقدمہ بنایا گیا تھا۔مراد علی شاہ نے کل جو زبان استعال کی وہ ان کی اصلیت کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہمیں ہمارے بڑوں ایسی تربیت نہیں دی ہے لیکن آج ضرور کہوں کہ سندھ گیدھوں کے حوالے ہے سندھ کو ان گیدھوں نے نوچ لیا ہے یہ مردار جانور ہیں جنہوں نے سندھ کو تباہ کیا ہے۔

سندھ میں محترمہ کی شہادت کے وقت ریکارڈ جلا کر لاکھوں ایکڑ زمینوں پر قبضے کئے کراچی ایسٹ ویسٹ کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں ہر محکمے میں کرپشن عروج پر پے۔آج میرے حلقے میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا پولیس وزا کے ساتھ لگی ہوئی ہے امن امان تباہ ہوچکا ہے۔وزیر اعلی کو گیدھ کہنا جائز ہے۔ ایم پی اے فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف نے گرین لائن کا وعدہ کیا گتھا وہ بسیں بھی آچکی ہیں۔

کیا ہم گدھے ہیں وزیر اعلی نے کراچی کی عوام کو ہزاروں بسیں دینے کا اعلان کیا لیکن ایک بس نہیں آئی وزیر اعلی اور بلاول گھاوڑ ہیں جو گدھوں سے اوپر ہوتے ہیں۔ آپ نے اسکولوں کو پرائیوٹ کے برابر کرانے کا اعلان کیا کچھ ہوا نہیں اور تعلیم تباہ کر دی گئی۔ لاڑکانہ کو پئرس بنانے کا اعلان پئس تو نہیں بنا کھنڈر ضرور بنا دیا۔پ پ کے تیرہ سال ہمارے تین سال دیکھ لیں کس کی کارکردگی اچھی ہے۔

پ پ والوں نے زمینوں پر قبضے کئے ہم نھے جنگلات بنوائے۔ وفاقی حکومت نے ملک میں ڈیم بنوائیتھر میں صحت کارڈ دیئیکراچی میں گرین لائن منصوبہ مکمل کروایا۔پاکستان کا ریاست مدینہ بنانے کا عزم کیا۔کرونا وبا میں احساس کیش پروگرام کرونا ویکسین فراہم کی کرونا وبا کے لئے سامان کے فور منصوبہ جیسے بڑے کام کروائے۔ مراد علی شاہ بتائیں آپ لوگوں نے کیا کرا آپ لوگ تو گدھوں کے بھی باپ ہیں جسے اردو میں گھاوڑ کہتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں