میرے شوہر نے پہلے عٴْمرے کی سعادت حاصل کرلی‘ حریم شاہ

حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں

اتوار 24 اکتوبر 2021 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے عٴْمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے شوہر کی نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اٴْنہوں نے احرام پہنا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی حریم شاہ نے ایک تصویر ’خانہ کعبہ‘ کی بھی شیئر کی ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اٴْن کے شوہر کا پہلا عٴْمرہ مکمل ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے جیو نیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا، اٴْنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اٴْن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

(جاری ہے)

شوہر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اٴْن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ اٴْن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بیحد قریب ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں