شاہ ویر جعفری رشتہء ازدواج میں منسلک

شاہ ویر جعفری نے گزشتہ سال دسمبر میں عائشہ بیگ سے منگنی کی تھی

اتوار 24 اکتوبر 2021 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) دٴْنیا بھر میں مقبول معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے۔چھوٹے بھائی کے بعد شاہ ویر جعفری بھی گزشتہ شب اپنی منگیتر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ ویر جعفری نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اٴْن کی دٴْلہن عائشہ بیگ نے سٴْرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اٴْنہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی۔

دوسری جانب شاہ ویر جعفری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اور اٴْن کی اہلیہ بیحد دلکش لگ رہی ہیں۔شاہ ویر جعفری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اب شادی شدہ ہوں۔خوشی کے اس موقع پر شاہ ویر جعفری نے اللّٰہ تعالیٰ کا شٴْکر بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ شاہ ویر جعفری نے گزشتہ سال دسمبر میں عائشہ بیگ سے منگنی کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں