ڈوبتی ہوئی معیشت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، بچو دیوان

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ،چیئرمین پاک مسلم الائنس

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ،جو حکمران عوام کو ریلیف نہ دے سکے انہیں حق ِ حکمرانی نہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروزگاری نے ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے ہم شہر قائدکے مسائل پر ہر گزخاموش نہیں بیٹھیں گے اور شہر کراچی کی عوام کے حقوق کسی کو غضب نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ شہر کراچی ملک کا معاشی حب ہے لیکن اس کی ترقی کے لئے اقدمات نہیں کئے جارہے ہیں حتیٰ کہ کراچی کی عوام پینے کے صاف پانی تک سے محروم ہے جو نہایت پریشانی کی بات ہے تاہم کراچی کی عوام کے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں