صنعت کاروں اور تاجر وں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کر ائینگے،ارشد محمو د عبا سی

سند ھ انڈ سٹر یل اینڈ بزنس فورم کے نو منتخب چیئر مین کا صنعتکاروں اور تاجروں سے خطا ب

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) معروف صنعت کار عبا سی ایکشن کمیٹی کے سر پر ست اعلیٰ ارشد محمو د عبا سی کی زیرصد ارت نا رتھ کرا چی زون کے صنعتکاروں اور تا جرو ں کا ایک خصو صی اجلاس گزشتہ روز انڈ سٹر یل ایریا نیو کرا چی میں منعقد ہوا جس میں اتفا ق رائے سے ارشد محمود عباسی کو برائے سال 2021-2022 کیلئے سند ھ انڈ سٹر یل اینڈ بز نس فورم کا چیئر مین منتخب کر لیا گیا جبکہ دیگر عہد ید اران میں وسیم عبا سی سینئر وائس چیئر مین جر حو ار گر وپ آف بز نس کے سی ای او ایم صد یق ملک وائس چیئر مین اول حبیب الرحمن عبا سی وائس چیئر مین دوئم منتخب ہو گئے ۔

اس مو قع پر 6اراکین مینجنگ کمیٹی بھی منتخب کئے گئے ۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے نو منتخب چیئر مین نے اس عز م کا اظہار کیا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کو تر جیحی بنیاد پر حل کر وانے کی کو شش کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اس موقع پر حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ انڈ سٹریل سیکٹر کے لیے یوٹیلیٹیزکے نر خو ں میں کمی کر کے تین سال کے لیے نر خ منجمد کر دیئے جائیں اور برا ٓمد ات کے فر وغ کے لیے حکو مت زیادہ سے زیا دہ مر اعا ت اور سہو لیات کا اعلان کرے جبکہ درآمد ات میں کمی کی جا ئے تا کہ ملکی زرمبا دلہ کو زیا دہ سے زیا دہ حد تک پس انداز کیا جا سکے ۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ حکومت تمام اراکین سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اور تما م وزیرو ں ،مشیروں اور دیگر ارباب اختیار کی تمام مراعات ختم کر نے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر کے اخراجات کم کرے تاکہ ملکی خزانے کا بوجھ کم ہو اور ملک میں جاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود مہنگائی میں کمی آسکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں