تنخواہیں بڑھانے پر وزیراعلیٰ کے مشکورہیں، رائو قاسم

مسائل سننے اور حل کرنے کی یقین دہانی پروائس چانسلر سعید قریشی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں،پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ایک سے پانچ گریڈ کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے نوٹیفکیشن کے اجراء پرپاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کے صدر راؤ قاسم ،سینئر نائب صدر محمد مشتاق، نائب صدر ناصر حسین، جنرل سیکرٹری مرزا اختر بیگ اور سیکرٹری اطلاعات تجمل حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورپاکستان پیپلزپیرامیڈیکل اسٹاف کی درخواست پر عملدرآمدکرانے پر ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر سعید قریشی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ایمپلائز کی فلاح وبہبود میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی، پاکستان پیپلزپیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے ہمیشہ ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کے ایمپلائز کے لئے کام کیاہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ہائی اتھارٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ایمپلائز اور ڈاؤ یونیورسٹی کے شعبہ جات اور بیشتر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کی ہائی اتھارٹیز نے یقین دہانی کرائی کہ گورنمنٹ آف سندھ کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کی درخواست پر ہم نے حکمت عملی بنا لی ہے، انشاء اللہ اس ماہ یا اگلے ماہ تک 1-گریڈ سے 5-گریڈ کی تنخواہ کم ازکم پچیس ہزارروپے کر دی جائے گی۔

رائو قاسم نے اپنی گفتگومیں کہاکہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کے تمام عہدیداران ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مہنگائی کے دور میں ڈاؤ یونیورسٹی ایمپلائز کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں