رواں سال ضلع کورنگی میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سلیم اللہ اوڈھو نے کہا ہے کہ رواں سال میں ضلع کورنگی میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ، اس کا سہرہ پولیو ورکرز کو جاتا ہے جنہوں نے گھر گھرپہنچ کر اپنا فریضہ انتہائی ذمہ دارانہ اور احسن طریقہ سے سر انجام دیا ،وہ کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک میں عالمی پولیو ڈے کے موقع پر ضلع کورنگی انتظامیہ کی جانب سے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عطاء الرحمن ، ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاطف ، جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن ، ورلڈ ہیلتھ آرگینائیزیشن سندھ کی ٹیم لیڈر ڈاکٹر زارا، ضلع کورنگی پولیو انچارج سمیت دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں ضلع کورنگی کی تمام پولیو ورکرز نے شرکت کی ، تقریب میں بچوں کے درمیان کوئز مقابلے اور دیگر گیمزبھی ہوئے ، مقابلوں میں کامیاب بچوں کو انعامات اور خوبصورت ڈریس کے بچوں میں تحائف تقسیم کیئے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو نے بہتر کارکردگی پر پولیو ورکرز ٹیم کے لیئے پچاس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن نے پولیو قطروں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ معصوم بچوں کی صحت مند زندگی کے لیئے پولیو قطرے بڑے اہمیت رکھتے ہیں والدین پولیو قطروں کو اولیت دیں اور اپنے معصوم بچوں کی بہتر زندگی اور طاقت ور مستقبل کا خیال رکھیں ، تقریب سے دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا اور تقریب کو ضلع کورنگی کے پولیو ورکر زکے لیئے مثالی قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں