ناموس رسالت کا تحفظ صرف علماء کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے، جما عت اہلسنّت کراچی

ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران وعدا پورا کریں فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالاجائے، حافظ سعد رضوی کو رہا نہ کرنا حکومتی بد نیتی ظاہر کر رہا ہے،داکٹرعبدالوہاب

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ نامو س رسالت و ختم نبوت اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہے نا مو س رسالت و ختم نبوت کے خلا ف ہونے والی تمام سازشو ں کا بھر پور مقابلہ کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود حافظ سعد رضوی کو رہا نہ کرنا حکومتی بد نیتی ظاہر کر رہا ہے ایک طرف ملک دشمن ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے لیکن محب وطن عاشقان رسول پر شیلنگ کی جا تی ہے۔

ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران اپنا وعدا پورا کریں گستاخان رسالت کی پشت پناہی کرنے والے ملک فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالے۔ حکومت مغرب کی خوشنودی کے بجائے مدینے والے کو راضی کرنے کے راہ اپنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناموس رسالت و ختم نبوت کا تحفظ صرف علماء اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ مذہبی قوتوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں بند کی جائیں ۔

دین اسلام کی خاطر جدو جہد کرنے والوں کو مصطفی جان ِ رحمت کی نگاہِ شفقت و محبت نصیب ہو تی ہے ۔ اسلاف کی تعلیمات پر عمل اور ان سے محبت و عقیدت کا مستحکم رشتہ دنیوی اور اخروی کامیابیوں کا ضامن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت و رًد قادیانت کے حوالے سے علماء کا بات کرنا جرم بنتا جا رہا ہے۔حکمت عملی مرتب کر کے اپنی آنے والی نسلوں کے دل و دماغ پر اسلام اور مصطفی کریم ؐ کی محبت نقش کرنے کی ذمہ داری نبھانی ہو گی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments