اورنگی بنارس انڈر16 فٹبال چیمپیئن شپ‘ اورنگی یونائیٹڈ فائنل کے لئے سرخرو

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) عبدال ایف سی اور ہیڈ کوچ ڈی ایچ ایل ارشد جمال کے تعاون سے جاری اورنگی بنارس انڈر16 فٹبال چیمپیئن لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں اورنگی یونائیٹڈ اور اورنگی ٹائیگر کے درمیان ہونے والا سیمی فائنل مقررہ وقت کے اختتام تک دو دو گول سے برابر رہا اورنگی یونائیٹڈ کے جہانزیب نی13ویں منٹ میں گول اسکور کیا جسے حریف ٹیم کے یوسف نی29ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

جہانزیب نے ایک بار پھر41ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی لیکن اس برتری کو ارسلان نی53ویں منٹ میں ایک خوبصورت گول کے ذریعے ختم کر دیا‘ آزاد مجاہد گرائونڈ مومن آباد ٹائون میں ہونے والے اس سیمی فائنل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جسے میں اورنگی یونائیٹڈ نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سیمی فائنل کے مہمان خصوصی عبدل ایف سی کے صدر شاہ زیب‘ ڈی ایچ ایل اور عبدال ایف سی کے ہیڈ کوچ ارشد جمال اور آزاد شاہین ایف سی کے سپر اسٹار اسلام الدین تھے جن سے وقفہ میں کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں