تحفظ ختم نبوت لانگ مارچ کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے دربار سلطانی سے ریلی کی ناموس رسالت مارچ میں شرکت

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) لاہور تا اسلام اباد تحفظ ختم نبوت لانگ مارچ کے شرکا سے اظہار یکجہتی کے لئیے دربار سلطانی ایف بی ایریا کراچی سے حضرت کمال میاں جمیلی سلطانی کے زیرِ صدارت ریلی نکالی گئی جوکہ نمائش چورنگی پہنچ کر مرکزی ریلی میں شامل ہوگئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں تنظیمات اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام ناموس رسالت مارچ عاشقان مصطفیؐنے نمائش چورنگی سے پریس کلب تک ریلی نکالی ریلی میں حضرت کمال میاں جمیلی سلطانی نے اپنے فرزند اور مریدین کے ہمراہ شرکت کی اور نمائش چورنگی پر نماز عصر کی ادائیگی بھی کی۔ریلی میں بڑی تعدادمیں عوام نے شرکت کی،شرکا سے علمائیاکرام نے خطاب کیا اور راستے بھر نعتیں اور تحفظ ختم نبوت کا بھرپور اعادہ بھی کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں