بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

ضلع شرقی کے مکینوں کو صحت مندانہ تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنا ترجیح ہے، شعیب احمد ملک

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے ذریعے بلدیاتی خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کیا جارہا ہے، اہم ایونٹس پر دائرہ اختیار میں آنے والی بلدیاتی خدمات فراہم کی گئیں جسے سراہا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ سفاری پارک پر پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے نصب اسکرین کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی کو صاف ستھرا اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے پارکوں کو بہتر بنانے کے ساتھ کوشاں ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم سر انجام دیکر شہریوں کو آلودہ ماحول سے بچایا جائے، سفاری پارک سمیت ضلع شرقی کے مختلف مقامات پر پاک، بھارت ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میچ دکھانے کا انتظام کیا ہے تاکہ شہری جذبہ حب الوطنی کے ساتھ میچ دیکھ سکیں اور بڑی اسکرین کے سامنے بھرپور طریقے سے میچ سے لطف اندوز ہوسکیں جسے شہری پسند کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کا اہتمام ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پر کیا گیا اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی روڈ سمیت اطراف کی سڑکوں کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر افسران کو ان کے محکمہ جات سے متعلق ہدایات جاری کرتے رہے دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس، آغا سمیر اور ظفر اقبال مغل ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں