رسالت ؐمارچ کے شرکا سے اظہاریکجہتی کیلئے اہلسنت تنظیمات تحت نمائش چورنگی سے پریس کلب اور فوارہ چوک تک ناموس رسالت یکجہتی مارچ

عزت رسول کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،حکومت ناموس رسالت مارچ کے شرکا سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے، مظاہرین

اتوار 24 اکتوبر 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) لاہورمیں ناموس رسالت ؐ مارچ کے شرکا سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی میں اہلسنت تنظیمات تحت نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب اور فوارہ چوک تک ناموس رسالت یکجہتی مارچ کیاگیا جس میں عوام کے جم غفیرنے شرکت کی اوراس عزم کا اظہارکیا کہ عزت رسول کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،حکومت ناموس رسالت مارچ کے شرکا سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے اورگرفتارکیے گئے اسیروں کورہا کرے۔

تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں مفتی عابد مبارک اور دیگر کی جانب سے شرکا کو پرامن رہنے کی بار بار ہدایات دی جاتی رہیں، مارچ کے شرکا ہدایات کے مطابق بعد نماز ظہر نمائش چورنگی پر جمع ہوئے، شرکا نے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا اور فوارہ چوک کے سامنے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

مختلف تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد ناموس رسالت مارچ کیلئے پیدل ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پرنمائش چورنگی پرپہنچی،مارچ کے شرکا پیدل اور گاڑیوں پر سوارتھے ۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عابد مبارک نے کہاکہ ہم ناموس رسالت ؐ کے پہرے دارہیں ہمارے اکابرین اورکارکنان نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، عقیدہ ختم نبوت پر جان تو جاسکتی ہے مگر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ ہے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت حالات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے توتمام گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور مطالبات منظور کیے جائیں۔قائدین کے خطابات کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے، سیکورٹی کے پیش نظر گورنر ہائوس اور وزیر اعلی ہائوس کی جانب جانے والی شاہراہ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بند کر دی تھی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments