الیکشن 2023 امیر و غریب کی بنیاد پر لڑیں گے، جواد احمد

جب تک 99 فیصد متحد نہیں ہوں گے، ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں، چیئرمین برابری پارٹی پاکستان برابری پارٹی کراچی ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے وائس چیئرمین ڈاکٹر شہناز اور آرگنائزر کراچی واصف عابدی کا بھی خطاب

اتوار 24 اکتوبر 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے کہا ہے کہ جب تک 99 فیصد عوام طبقاتی بنیادوں پر منظم نہیں ہوں گے، تب تک ملکی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ برابری پارٹی 2023 کا الیکشن امیر اور غریب کے نعرے پر لڑے گی۔

(جاری ہے)

کراچی ڈویژن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نے کہا کہ ایک فیصد سرمایہ کاروں اور جاگیر داروں نے ملک کے 99 فیصد محنت کشوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

ملک میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہوگی، جب عوام طبقاتی بنیادوں پر منظم ہو کر سیاست میں حصہ لیں گے۔ برطانیہ میں بھی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے لیبر پارٹی موجود ہے لیکن پاکستان میں 99 فیصد عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں۔ جواد احمد نے مذید کہا کہ برابری پارٹی نوجوانوں کو الیکشن میں آگے لائے گی اور محنت کش نوجوانوں کو منتخب کراکر ایوانوں میں بھیجے گی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments