حکمرانوں نے عوام کو جدید تعلیم ،بنیادی مسائل اور سستا انصاف دینے سے محروم رکھا ہے ،ثروت اعجاز قادری

سامراجی قوتیں پاکستان میں اسلام مخالف سرگرمیوں کو فروغ اورمنفی پروپیگنڈے پر کام کررہی ہیں ، ثروت اعجاز قادری

اتوار 24 اکتوبر 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی کو فروغ دینے والے ہی دہشتگردی کو آکسیجن فراہم کررہے ہیں ،پاکستان کی ترقی اور امن وسلامتی کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ،دین اسلام امن وسلامتی اور احترام ا نسانیت کا درس دیتا ہے ،کشمیر ،فلسطین اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے ،پاکستان امن وسلامتی کی پہچان ہے دہشتگردی کرنیوالے اسلام وملک دشمن ہیں ،پاکستان کے عوام ملنساز اور ایکدوسرے کے دکھ سکھ میں کام آنے والے ہیں ،انتہاپسندی کے خلاف ہیں مگر کسی کو ناموس رسالت کے قانون میں ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ،اسلام ہمیں امن وسلامتی اور بھائی چارگی ومحبتوں کو عام کرنے کا درس دیتا ہے ،دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ ہیں ،پاکستان کا مطلب لاالہ الااللہ اور مقصد محمد رسول اللہ ؐ ہے ،سامراجی قوتیں پاکستان میں اسلام مخالف سرگرمیوں اورمنفی پروپیگنڈے پر کام کررہی ہیں ، امن کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ سامراج کی اسلام دشمن پالیسیوں پر نظر رکھی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے عملی اقدمات کی ضرورت ہے، تبدیلی بلند بانگ دعوئوں سے نہیں عملی جدوجہد سے آتی ہے ،حکمرانوں نے عوام کو جدید تعلیم ،بنیادی مسائل اور سستا انصاف دینے سے محروم رکھا ہے ،عوام کو اپنے حقوق لینے کیلئے پر امن جدوجہد کرنا ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں