آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن سمیت دیگرپر فردِ جرم عائد،ملزمان کاصحت جرم سے انکار،عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا

پیر 25 اکتوبر 2021 12:12

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن سمیت دیگرپر فردِ جرم عائد،ملزمان کاصحت جرم سے انکار،عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیاہے۔پیرکواحتساب عدالت میں شرجیل میمن ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی ، سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن ودیگرملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔نیب حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف2.43ارب سیزائدمالیت کے اثاثہ جات ہیں اور ریفرنس میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت12ملزمان شامل ہیں ، دیگر ملزموں میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن،شوکت علی، زیشان،وسیم سہیل شامل ہیں ملزموں کے خلاف ریفرنس 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں