ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد، کیک کاٹاگیا

بہترین کارکردگی دکھانے پر کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور پوری پاکستانی ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا۔اس تقریب میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر، کنور نوید جمیل و دیگر اراکین نے شرکت کی۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی نے قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں،بھارت کے خلاف میچ میں فتح پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے بہترین کارکردگی دکھانے پر کپتان بابر اعظم،وکٹ کیپر محمد رضوان اور پوری پاکستانی ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش اور مبارکباددیتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا اور مزید فتوحات کیلئے دعائیں کی اور کہا کہ قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انشا اللہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کردنیا بھر میں پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں