طلباء کے دو سال ضائع ہو چکے، موسم سرما کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی

محکمہ تعلیم سندھ نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے رواں سال بچوں کو موسم سرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 اکتوبر 2021 11:36

طلباء کے دو سال ضائع ہو چکے، موسم سرما کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اکتوبر2021ء) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے رواں سال بچوں کو موسم سرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں صوطوں کو سردیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش کی گئی۔محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیاں دینے کی سفارش کی مخالفت کر دی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں کو پہلے ہی دو سال ضائع ہو چکے ہیں۔موسم سرما کی چھٹیوں میں طلبا کو پڑھایا جائے گا تاکہ کورس وقت پر مکمل ہو سکے۔محکمہ تعلیم بین الاصوبائی وزراء کمیٹی نے 26 نومبر سے سکول بند کرنے کی سفارش کی ہے۔قبل ازیں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ آرٹ ایگزبیشن "مسٹیسزم اینڈ نیچر" کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے سندھ کابینہ کو پیش کرنے کے لیے اساتذہ کی بھرتی کے شرائط میں نرمی کرنے کی سفارشات مرتب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے آئی بی اے کی طرف سے لیے گئے ٹیسٹ کے ہر مضمون میں 45 فیصد نمبر حاصل کرنے کا شرط ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اور خواتین امیدواران کی حوصلہ افزائی کے لیے خواتین امیدواران کو ٹیسٹ پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی اور انکے پاسنگ مارکس 40 تک کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزبر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ مرد امیدواران کے لیے پاسنگ مارکس 55 ہی رہیںگے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہارڈ ایریاز کے امیدواران کو بھی رعایت دینے کا نقطہ بغور ہے دیکھتے ہیں سندھ کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں