سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت میں مزید 4 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا

چینی کی سرکاری طور پر ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی گئی چینی کو مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام آسکے،کراچی ہول سیلر ایسوسی ایشن

منگل 26 اکتوبر 2021 22:10

سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت میں مزید 4 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت میں مزید 4 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کے مہنگائی کے خلاف اقدامات کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ 112 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے اس کے اثرات ہول سیل مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ ہوچکا ہے جبکہ شہر کی مختلف مارکیٹ میں ریٹیلرز چینی 120 سے 125 روپے کلو تک فروخت کررہے ہیں ۔کراچی ہول سیلر ایسوسی ایشن کے عبد الرئوف ابراہیم نے بتایاکہ حکومت سے گزارش ہے کہ چینی کی سرکاری طور پر ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی گئی چینی کو مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام آسکے جبکہ چینی کی رسد نہیں بڑھائی گئی تو اس کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments