نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد کا عمارت خالی کرنے سے انکار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:33

نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد کا عمارت خالی کرنے سے انکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد نے کسی بھی طورپر عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیاہے۔کراچی میں شارع فیصل سے متصل رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جاسکا۔ کچھ فلیٹوں کے مکین نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے کسی طور عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عمارت خالی کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہے اور گزشتہ شب بارہ بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا۔ کمشنر کراچی نے عمارت گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔کچھ مکینوں کی جانب سے عمارت سے سامان کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں مکین بلڈنگ خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ رہائشیوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مکینوں کو معاوضہ دیئے بغیر عمارت نہ گرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں