سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے

پیپلزپارٹی رہنما کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:58

سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔سید خورشید شاہ نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے اے این پی، جے یو آئی، مسلم لیگ نون، بی این پی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے کیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہخورشید شاہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments