گورنر سندھ نے نوابشاہ میں کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوان کی کہانی شیئر کر دی

سندھ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 3.5 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیئے گئے،عمران اسماعیل

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:58

گورنر سندھ نے نوابشاہ میں کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوان کی کہانی شیئر کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوابشاہ میں کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوان کی کہانی شیئر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 3.5 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیئے گئے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے نواب شاہ کے عرفان علی لاشاری کی کہانی بھی ٹویٹ کر دی۔

اپنے ٹوئٹ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں میں 22 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ نواب شاہ کے عرفان علی لاشاری نے ملنے والے قرضے سے بھینسیں خریدیں۔عرفان علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے سرمائے کی اشد ضرورت تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں