گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو سے ملاقات

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو سے ملاقات ،دونوں رہنماں میں کراچی اور استنبول کو سسٹر سٹیز بنانے پر بھی اتفاق

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:08

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو (Ekrem Imamoglu) سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سندھ علی عزیز جی جی بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترقی کے تعلقات میں مذید فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں استنبول میں بے روزگار پاکستانیوں کے مناسب روزگار کے حوالہ سے بھی گفتگو کی گئی ، اس کے علاوہ کراچی اور استنبول کو سسٹر سٹیز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ گورنر سندھ کی جانب سے استنبول کے میئر کو کراچی آنے کی دعوت، جو انھوں نے خوشدلی کے ساتھ قبول کی۔ واضح رہے کہ استنبول میں 120 کلومیٹر پر مشتمل میٹرو کی تعمیر جاری ہے۔

(جاری ہے)

میئر استنبول نے گورنر سندھ کی درخواست پر استنبول میں زیر تعمیر میٹرو کی رپورٹ کو جلد شیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

استنبول ماس ٹرازٹ سسٹم کی طرز پر کراچی میں بھی ماڈرن ٹرانسپورٹ نظام کے لئیے ترکی کے ایکسپرٹس پر مشتمل ٹیم کو گورنر سندھ کی جانب سے کراچی کے دورہ کی دعوت دی گئی۔ بلکان شہر میں ماہ نومبر میں سمٹ کا انعقاد کے موقعہ پر شرکت کے لئیے گورنر سندھ کو میئر استنبول کی جانب سے خصوصی دعوت بھی دی گئی۔ گورنر سندھ نے ترکی کی بین الاقوامی سطح پر کشمیر مسئلہ پر پاکستانی مؤقف پر بھر پور تائید پر اظہار تشکر کیا ۔ گورنر سندھ نے 29 اکتوبر ترکی کے قومی دن کے حوالہ سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں