اسلام آباد، لاہور،کراچی اور پشاور میں طلبہ یکجہتی مارچ، یونین بحالی کا مطالبہ

جمعہ 26 نومبر 2021 20:30

اسلام آباد /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں طلبہ یکجہتی مارچ کرتے ہوئے یونین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔لاہورمیں پروگریسو اسٹوڈنٹس کولیکٹو نے بڑھتی ہوئی فیسوں، ہراسانی کے خلاف اور طلبہ یونین کی بحالی کیلئے یکجہتی مارچ کیا گیا۔طلبہ نے ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک مارچ کیا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں جبکہ فیسوں میں سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔طلبہ نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونینز بحال کی جائیں اور فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔احتجاجی طلبہ نے چیرنگ کراس پر اپنے مطالبات کے حق میں تھیٹر بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں بھی پروگریسو اسٹوڈنٹس کولیکٹو کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پشاور میں بھی طلبہ نے پریس کلب کے سامنے یکجہتی مارچ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ طلبہ یونینز کی بحالی ہے، حکومت ملکی سطح پر طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے انتخابات کرائے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے کئی طلبہ تنظیموں نے مظاہرہ کیا۔مظا ہرین نے نیشنل پریس کلب سے لے کر ایف 6 مرکز تک ریلی بھی نکالی۔ مظاہرین نے طلبہ یونین کی بحالی، تعلیم کی مفت فراہمی، تعلیمی اداروں کی نجکاری کا خاتمہ اور فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں