کراچی میں نومولود کو جلانے کی خبر غلط نکلی

بچے کو جلد کی کوئی بیماری ہے، ابتدا میں بچے کے جھلسے ہوئے ہونے کی اطلاعات بھی ملی تھی جو غلط نکلی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 نومبر 2021 11:21

کراچی میں نومولود کو جلانے کی خبر غلط نکلی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 نومبر 2021ء) کراچی میں نومولود کو جلانے کی خبر غلط نکلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نومولود بچے کو نامعلوم افراد کچرا کنڈی میں ڈال گئے تھے۔پولیس کے مطابق کچرا کنڈی سے ملنے والا بچہ جلسہ ہوا نہیں ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کو جلد کی کوئی بیماری ہے۔بچے کو قومی ادارہ برائے اطفال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدا میں بچے کے جھلسے ہوئے ہونے کی اطلاعات بھی ملی تھی جو غلط نکلی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بتایا گیا کہ بن قاسم تھانے کی حدود گلشن حدید میں واقع عائشہ اسپتال کے قریب سے نومولود بچے کے جھلسی ہوئی حالت میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق بچہ شدید زخمی حالت میں ملا ہے جو کہ آگ سے جھلسا ہوا تھا، بچے کو نامعلوم افراد پھینک کر فرار ہو ئے ہیں، تاہم اس حوالے سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق بچہ علاقے کی ایک خاتون کو پڑا ہوا ملا۔خاتون نے بچہ دیکھتے ہی 15 کو اطلاع دی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں