معذور افرادکے عالمی دن کی مناسبت سے آرٹس کونسل کراچی اور دی ورلڈ آف آرٹ تنظیم کے زیر اہتمام معذور افراد کی تخلیق کردہ دستکاریوں پر مبنی نمائش کا انعقاد

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:19

معذور افرادکے عالمی دن کی مناسبت سے آرٹس کونسل کراچی اور دی ورلڈ آف آرٹ تنظیم کے زیر اہتمام معذور افراد کی تخلیق کردہ دستکاریوں پر مبنی نمائش کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2021ء) معذور افراد کی دستکاریوں پر مبنی نمائش کا اہتمام آرٹس کونسل کراچی جون ایلیا لان میں کیا گیا، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور دی ورلڈ آف آرٹ تنظیم کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ پروگرام میں کراچی کے مختلف خصوصی اسکولز اور خصوصی افراد کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے اور معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں خصوصی افراد کے دست ِ ہنر پر مبنی مختلف آرائشی اشیاءکے اسٹالز شرکاءکی توجہ کا مرکز بنے رہے ،اس موقع پر مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں مصوری ،ظروف سازی اور دیگر دستکاریوں کے مقابلے شامل تھے، دی ورلڈ آف آرٹ کی روح رواں علیزہ منیم قاضی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے اس پروگرام کے انعقاد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ 3دسمبر کو دنیا بھر میں معذور افراد کا دن منایا جاتا ہے ، اسی مناسبت سے اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد اس بات کا اجاگر کرنا ہے کہ خصوصی افراد کو اللہ نے خصوصی صلاحیتوں سے نوازاہے ، ضرورت صرف ایسے ہنر مند خصوصی افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں