سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا وفد کے ہمراہ تحریک اسلام پاکستان کے سربراہ مفتی اشرف آصف جلالی سے ملاقات

افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے عالمی برادری افغانستان میں پیدا ہوتے ہوئے انسانی بحران کو کنٹرول کرے ،ثروت اعجاز قادری پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ اپنی جان کا نذرانہ دے کر کریں گے ، تحفظ ناموس رسالت پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

اتوار 28 نومبر 2021 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے وفد کے ہمراہ تحریک اسلام پاکستان کے سربراہ مفتی اشرف آصف جلالی سے ملاقات، ملکی سیاسی و مذہبی اور دیگر اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ، عالمی برادری افغانستان میں پیدا ہوتے ہوئے انسانی بحران کو کنٹرول کرے ، غذائی قلت ، مالی بحران ، بدامنی غیر یقینی صورتحال افغانستان میں مزید کشیدگی پیدا کرسکتی ہے ، نسلہ ٹاور کی مالی معاونت حکومت کی ذمہ داری ہے ، حکومت بلڈرز اور ملوث سرکاری افسران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے مالکان کو گرفتار کیا جائے ، حکومت وقت نے عوام کے لیے جینا مرنا حرام کردیا ہے ، حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیاں عوام میں انتشار پیدا کر رہی ہیں ، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ اپنی جان کا نذرانہ دے کر کریں گے ، تحفظ ناموس رسالت پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مفتی اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ناموس رسالت پر کسی جماعت کو سودے بازی اور سیاست کی اجازت نہیں دیں گے ،عدلیہ اور فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے خلاف حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، حکومت عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، تبدیلی سرکار کے تمام دعوے وعدے ریت کی دیوار کے سوا کچھ نہیں، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری کے سبب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، حکومت اور اپوزیشن کا غیر سنجیدہ سیاسی رویہ جمہوریت کی نفی ہے، جمہوری روایات اور اداروں کو استحکام دیے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ، ان خیالات کا اظہار ثروت اعجاز قادری نے گزشتہ شب مفتی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی مرکزی امیر ادارہ صراط مستقیم سے ملاقات میں کیا ، حکومت مزدوروں کے لئے ماہانہ تنخواہ 25ہزار سے زائد مقرر کرے ، جبکہ اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد حسین ، سردار محمد طاہر ڈوگر ، عاصم ریاض گجر ، پروفیسر خلیل احمد غلام قادر نقشبندی ، ڈاکٹر محمد آصف جلالی ، قاری فرمان علی ، محمد صدیق ، علامہ فیاض احمد وٹو و دیگر موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں