بشریٰ انصاری کو جنید جمشید کیساتھ گزرے لمحات یاد آگئے

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کو مرحوم گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات یاد آگئے۔ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنید جمشید کے ساتھ اپنی ایک مونو کروم تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصویر کے بارے میں بتایا کہ’ یہ تصویر 90 کی دہائی کی ہے جب وہ اور ان کے پیارے دوست جنید جمشید اکٹھے شوز کرتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں جنید جمشید کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔خیال رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔اس واقعہ نے پاکستانی عوام کو افسردہ کر دیا تھا اور اس کا اندازہ بخوبی اس بات سے ہوتا ہے کہ آج بھی ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست جنید جمشید کو انہماک سے یاد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں