بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،اسے عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امید عمران خان ہیں قوم ان کے ہاتھ مضبوط کرے،عمران خان قائد پاکستان ہیں جن کے جرات مندانہ اقدامات نے ملک کو بدل کر رکھ دیا ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ان کے 500بلین کے ترقیاتی پیکج سے تعمیر وترقی کا انقلاب آئیگا، سردار عبد القیوم خان نیازی
اتوار 28 نومبر 2021 18:00
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے 3 سو بلین کا پیکیج جی بی کو دیا جس سے وہاں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی تو جانے والی حکومت نے آسانیاں نہیں چھوڑی تھیں انتہائی مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا۔
ہمارے لیے زیادہ مشکل حالات پیدا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر نوکریاں فراہم کریں گے، بانی پاکستان کے مزار پرحاضری کا فریضہ انجام دینا ہے۔جذبے کے ساتھ استقبال پر شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کا وزیراعظم ہوں، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی مظالم کا سامنا کررہے ہیں وہ جس ہمت اور جرات سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ بھارت کے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود ان کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا قائد پاکستان عمران خان نے ایل او سی سے میرا انتخاب کر کے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیری اس کی جارحیت سے مرعوب نہیں ہوئے نہ آئندہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میرا گھر ایک ہزار گز بھارتی توپوں کے سامنے ہے ،میں آج بھی اس ایل او سی پر رہتا ہوں جس کا مقصد صرف مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ آپ جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑاعمران خان کا شہر قائد آکر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کا خاندان ایک عرصے سے اپنے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کی صورت میں کارکن دوست وزیراعظم کا انتخاب کیا جس سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے کہا اپنے سیاسی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ سردار عبدالقیوم نیازی آزادجموں و کشمیر کے کامیاب ترین وزیراعظم ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا پورا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے جو بھارت سے آزادی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔اس سے پہلے جب وزیراعظم کراچی ائرپورٹ پہنچے تواپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ڈپٹی اسپیکر آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی ریاض گجر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو