میڈیا ویمنز فرینڈز الیون نے میڈیا الیون کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

میڈیا سے وابستہ ویمنز جرنلسٹ کو کرکٹ کے میدان میں لاکر سجاس نے کمال کردیا، شاہدہ پروین کیانی

اتوار 28 نومبر 2021 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کے دوران میڈیا ہاوسز سے وابستہ ویمنز جرنلسٹ کے درمیان ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا، اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا الیون اور میڈیا ویمنز فرینڈز الیون کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں میڈیا الیون نے مقررہ اوور میں چار وکٹوں 33 رنز بنائے جواب میں میڈیا فرینڈز الیون نے نویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی افسانہ ناقابل شکست 24 رنز بناکر پیلئر آف دی میچ قرار پائیں۔

(جاری ہے)

میچ کی مہمان خاص کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کی رکن و ممبر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کنوینئر غلام محمد اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، شاہدہ پروین کیانی کا کہنا تھا ہمارے معاشرے میں خواتین کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے، میڈیا ہاوسز سے وابستہ خواتین پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور گھریلوں مسائل کی وجہ سے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتی تاہم سجاس نے انہیں کرکٹ کے میدان میں لاکر کمال کردیا، میڈیا ہاوسز سے وابستہ خواتین کا سجاس کے پلیٹ فارم سے کرکٹ کھیلنا ان پر اعتماد کا اظہار ہے، امید ہے ہہ سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سجاس نے ہمیں موقع دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، ہمیں صبح سویرے اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے کا خوشگوار تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ اپنی مصروفیات کی وجہ سے جن دوستوں سے ملاقات نہیں ہوپاتی تھی ان سے بھی ملاقات ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں